پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فواد خان کی ڈیمانڈ پر کرن جوہر کو اپنی فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنا پڑ گیا

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکارفواد خان بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کارکرن جوہر کی فلم ”کپور اینڈ سنز“میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم انہوں نے فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ کے ساتھ بوس وکنارکا سین پکچرائز کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے فلم کااسکرپٹ تبدیل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کی نئی فلم ”کپور اینڈ سنز “ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، فلم کی کہانی پیارومحبت کے گرد گھومتی ہے تاہم فلم کے ہیرو فواد خان نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کا بوس وکنار کا سین پکچرائز کرانے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ہدایت کار کرن جو کو فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنا پڑا۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ فلم میں بوس وکنار کا سین پکچرائز کرانا ان کے چاہنے والوں اورتہذیب کے خلاف ہے اور اس کے علاوہ وہ ایک شادی شدہ ہیں اس لئے فلم میں کسی بھی قسم کا جذباتی سین پکچرائز کرانا ان کے اصولوں کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ فواد خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز گزشتہ سال فلم”خوبصورت“ سے کیا جس میں ان کے مقابل انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ فواد پہلے پاکستانی اداکارہیں جنہوں نے ”بیسٹ میل ڈیبیو“ کا فلم فیئرایوارڈ اپنے نام کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…