برلن (انٹرنیشنل ڈیسک))ترک صدر رجب طیب اردگان ستمبر کے آخر میں جرمنی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترک صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر رجب طیب اردگان 28 ستمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچیں گے‘جہاں پر جرمنی کے صدر
فرینک والٹرسٹین مائر ان کا استقبال کریں گے ‘استقبالیہ تقریب میں جرمن فوج ترک صدر رجب اردگان کو گارڈ آف آنر پیش کریگی۔ترک صدر جرمن ہم منصب سمیت اعلیٰ رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ‘جس میں ترکی‘جرمنی دو طرفہ تعلقات سمیت متعدد سیاسی و دفاعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔