اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نارروال میں عمر بھر ساتھ رہنے والی دو طالبات نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی دونوں کی نعشیں ایک ہی کمرے سے برآمد ہوئیں اور موت کے بعد نعشوں کی بازوں پر درج تحریر نے سب کو حیران کر دیا۔ تحریر میں دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے کا ذکر تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نارروال میں ایم اے کی دو طالبات تنزیلہ اور صباءنے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے تنزیلہ نامی لڑکی ہفتہ کی رات کو اپنی سہیلی صباءکے گھر آئی اور رات بھی اسی کے ہاں قیام کیا۔ صباءکے گھر والے صبح اٹھے تو تنزیلہ اور صباءدونوں کو مردہ حالت میں پایا اور پولیس کو واقع کی اطلاع دی۔ پولیس نے شواہد حاصل کرنا شروع کئے تو دونوں لڑکیو ں کے بازوﺅں پر لکھی تحریر نے سب کو حیران کر دیا۔ تحریر میں درج تھا کہ ان کی موت کے بعد دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کیا جائے۔ لواحقین نے پولیس کو آگاہ کیا کہ دونوں طالبات بچپن سے ہی ایک دوسرے کے بہت قریب تھیں اور ہر کام مل کر ہی کرتی تھیں۔ تنزیلہ اور صباءنے تعلیم بھی ساتھ ساتھ ہی حاصل کی اور ان کا انتخاب بھی ایک ہی اسکول‘ کالج ہوتا تھا۔ جس پر پولیس نے شعبہ ظاہر کیا ہے کہ واقع خودکشی کا شاخسانہ لگتا ہے
مزید پڑھئے:عشق کہانی! بیروت سے افغانستان تک ۔۔۔
جبکہ مزید تحقیقات کے لئے دونوں نعشوں کو پو سٹ مارٹم کے لئے مقامی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔