اسلام آباد(نیو زڈیسک) پشاور پولیس نے رورل ایریا میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی اس دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں 7 رائفلز 22 بندوقیں 17 پستول مختلف بور کی 54 میگزین اور 11 ہزار گولیاں برآمد ہوئی ایس پی رورل شاکر بنگش کے مطابق سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور سمگلر کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے ۔