انقرہ(این این آئی)ترکی نے شام کے موضوع پر ایک سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ادھر پیر سے روسی شہر سوچی میں شام کے موضوع پر ایک دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا جس میں روس کے علاوہ ترکی اور ایران شریک ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں کہاکہ سات ستمبر کے اس
اجلاس میں روس، فرانس اور جرمن رہنماؤں کے ساتھ مل کر شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ دوسری جانب جرمنی، روس اور فرانس سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ادھر پیر سے روسی شہر سوچی میں شام کے موضوع پر ایک دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا جس میں روس کے علاوہ ترکی اور ایران شریک ہیں۔