واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ترکی کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت پاکستان ترکی سے 30 عدد T129 ATAK ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر 76 میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے اور کافی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان اس دفاعی معاہدے کو ماہرین دو دوست ملکوں کے درمیان ایک سہولت قرار دے رہے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات عشروں پر محیط ہیں۔ ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایسے معاہدے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ترکی کی
دفاعی صنعت دن بدن فروغ حاصل کر رہی ہے اور خطے میں پاکستان کو بھی اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ترکی اور پاکستان کے درمیان اس معاہدے کے بارے میں ترک وزیرِ دفاع نورتن کانیکلی کا کہنا تھا کہ ترکی کئی ارب ڈالر کے ایسے انتہائی جدید اور بین الاقوامی پراجیکٹ پر پہلی مرتبہ کام کر رہا ہے اور 6 ماہ تک مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔تاہم خود ترکی ہرجٹ نامی نئے لڑاکا طیارے بنا رہا ہے جو 2022 تک تیار ہو جائیں گے۔ اور ایف 16 طیاروں کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کو مضبوط بنائیں گے۔