منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

اب کتنی رقم کے عوض دیگر ممالک کے شہری مصرکی شہریت حاصل کرسکیں گے؟نیا قانون منظور، تفصیلات جاری

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصری پارلیمنٹ نے ایک نئے آئینی بل کی ابتدائی منظوری دی ہے جس میں غیرملکیوں کی مصر میں آمد، قیام اور مصر کی شہریت کے حصول کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے بعد کوئی غیرملکی مصرکے کسی بنک میں 70 لاکھ مصری پاؤنڈز کے بنک ڈیپازٹ کے بدلے میں مصر کی شہریت حاصل کرسکتا ہے۔

نئے قانون میں واضح کیا گیا کہ مصر کی شہریت کیحصول کے لیے درخواست دہندہ پہلے سے مصر میں مقیم ہو اور وہ کم سے کم سات ملین پاؤنڈز یا اس کے مساوی رقم پانچ سال کے لیے بنک میں جمع کرائے۔پارلیمنٹ میں ابتدائی منظوری کی بعد اسپیکر نے حتمی منظوری کے لیے قانون پر رائے شماری آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بل کی حمایت میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔پارلیمنٹ کی دفاع و قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل کمال عامر نے اس بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو شہریت دلانے کا بل ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہے۔ اس بل میں قومی سلامتی کو متاثر کرنے والا کوئی سقم موجود نہیں۔ اس قانون کی منظوری کے بعد عرب ممالک اور عالمی سطح پر مصرمیں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔دوسری جانب رکن پارلیمنٹ ھیثم الحریری نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اسپیکر سے تحریری طورپر کہا ہے کہ وہ شہریت کے حصول سے متعلق نئے بل کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصر کے سات ملین پاؤنڈ ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے برابر ہیں اور یہ کوئی بڑی رقم نہیں۔ کوئی بھی شخص اتنی رقم مصری بنکوں میں پانچ سال کے لیے جمع کرا کر مصر کی شہریت کی درخواست دے سکتا ہے۔ اگرچہ ملک میں سرمایہ کاری کے پہلو سے یہ مثبت اقدام ہوسکتا ہے مگر اس کے نتیجے میں ملک میں آبادی کا توازن بگڑنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر میں سرمایہ کاری کے حصول اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے شہریت سے ہٹ کر اور اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…