منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف اڈیالہ جیل میں قید لیکن ان کی بزرگ والدہ کو کہاں پر نظربند کردیا گیا؟ ایسی خبرآگئی کہ ہرپاکستانی کو دکھ ہوگا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل مگر نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم شریف کو کہاں نظر بند رکھا گیا ہے، ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی کو دکھ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نواز شریف کی واپسی کے موقع پر ان کی جماعت نے ان کے

لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کا اعلان کر رکھا تھا اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی نے گزشتہ روز لاہور گیٹ لاہور سے ائیرپورٹ کی جانب کوشش کی ، نواز شریف کی واپسی سے قبل ان کی والدہ بیگم شمیم شریف کی جانب سے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا استقبال کرنے اور نواز شریف اور مریم نواز کو جیل منتقل کئے جانے پر ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ بیگم شمیم شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے ملنے کیلئے ائیرپورٹ جائیں گی تاہم نواز شریف کی پاکستان آمد سے قبل ہی جہاں ن لیگ کے کئی رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا تھا اور کارکنوں کی پکر دھکڑ کا سلسلہ جاری تھا تو اسی دوران خبر موصول ہوئی تھی کہ بیگم شمیم شریف کو بھی ان کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی امرا میں تا حکم ثانی نظر بند کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور انھیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر علانیہ ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائے ونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…