ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

میاں محمد نواز شریف کو10سال قید سنانے والے جج نے فیصلہ میںیہ کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ۔۔۔!سا بق و فا قی وزیرخا رجہ خوا جہ آ صف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 8  جولائی  2018 |

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو10سال قید سنانے والے جج نے فیصلہ میںیہ کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ یہ کیس پانامہ لیکس کا ہے اور نہ ہی پانامہ میں میاں محمد نوا ز شریف کا نام ہے ،

عمران خان میاں محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ پانامہ کا شور مچاتا تھا یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا پانامہ کے ساتھ نہ کبھی تعلق تھا نہ ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مفت باری کی بھی کوئی حد ہوتی ہے عمران خان عمرہ پر جس شخص کو خرچا کروانے کیلئے ساتھ لیکر گیا اس کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے 3گھنٹے دفتر میں بیٹھا رہا یہ وہ شخص جو آپ کے ملک کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس آزمائش سے بھی نکل جائے گا۔ عوام کا سمندر نواز شریف کو امتحانات سے نکالے گا۔ خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگی کارکنوں پر زور دیا کہ چودہ پندرہ روز الیکشن میں رہ گئے ہیں ہر گھر تک میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچائیں تانکہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کو تقویت ملے اور اس ملک میں ووٹرز کی عزت بحال ہو اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق بھی آزاد ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ خلق خدا کے محاذ پر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پی پی 37محمد منشاء ا للہ بٹ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف 22کروڑ عوام کے دلوں میں بستا ہے25جولائی شیر کی فتح کا دن ہے اور مخالفین کو شکست فاش ہوگی اور عوام کی ووٹ کی طاقت سے دوبارہ حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سلسلہ جہاں پر روکا تھا وہی سے شروع ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے یوسی پکا گڑھا کی مختلف یونین کونسل پکا گڑھا کی مختلف وارڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…