منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اس وقت کس حال میں ہیں؟تصویر سامنے آگئی،حالت دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 8  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد حسن فواد کی نیب کی زیر حراست میں موجود تصویر سامنے آگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد حسن فواد جو اس وقت نیب کے زیر حراست ہیں ان کی موجودہ تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سخت پریشان کھڑے ہیں لیکن وہ اس وقت بھی سوٹڈ بوٹڈ ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہاکہ ان کی کچھ نیب آفیشلز سے بات ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران فواد حسن فواد نے کوئی مزاحمت نہیں دکھائی  انہوں نے بلیک بیری کے پاس ورڈ بھی کسی بحث کے بغیر دے دئیے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزنیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم فائلز اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا،چھاپہ مار ٹیم نے قبضے میں لئے گئے 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل فون فارانزک معائنے کیلئے بھجوا دیئے۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم نے فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی کے دوران 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے کر فارانزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بیزبھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد کو جمعرات کے روز نیب نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز احتساب عدالت نے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر انہیں نیب کی تحویل میں دیا گیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…