منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مہاجر بچوں کو سرحد پر ہی مارڈالو‘‘امریکی خاتون کو زہرافشانی کرنا مہنگا پڑ گیا، عبرتناک سزا سنا دی گئی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر مہاجر بچوں کو سرحد پر قتل کرنے کے الفاظ استعمال کئے جانے پرامریکی خاتون کو نوکری سے معطل کرکے رخصت پر بھیج دیا گیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق اوریگن ڈپارٹمنٹ آف ٹراسپورٹیشن (او ڈوٹ) کی ملازمہ لوری میک ایلن نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ انہیں ان تمام کو سرحد پر ہی گولی مار دینی چاہئے اور اس عمل کو اچھا کہناچاہئے۔

اس سے ہم محنتی امریکیوں کے ٹیکسوں میں کروڑوں ڈالرز بچیں گے۔میک ایلن کے غیر انسانی اظہار خیال پر فوری ردعمل سامنے آیا اور ہزاروں افراد نے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، سیکڑوں ناراض افراد نے خاتون کے خلاف اس کے ادارے سے رابطہ کرکے اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔میک ایلن تنقید برداشت نہ کرسکی اور اپنے تمام سماجی رابطے کے اکاونٹس بند کردئیے۔بعد ازاں اوڈوٹ نے اعلان کیا کہ خاتون ملازمہ کو مزید نوٹس تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…