ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

طویل عرصے بعد بلیک بیری کا فون سامنے آگیا

datetime 14  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف کینیڈین ملٹی نیشنل موبائل اور ٹیبلیٹ کمپنی بلیک بیری کی جانب سے طویل عرصے بعد نیا فون متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کی مزید تصاویر اور تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔ بلیک بیری کی جانب سے کئی ماہ بعد رواں ماہ 7 جون کو امریکی شہر نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ’بلیک بیری کی 2‘ متعارف کرایا جائے گا، جس کا اعلان کمپنی پہلے ہی کر چکی ہے۔

بلیک بیری نے ’کی 2‘ کی پہلی جھلک کی ویڈیو گزشتہ ماہ 24 مئی کو ریلیز کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فون کو جون کو پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ فون کے سامنے آنے میں ابھی 2 دن باقی ہیں، مگر اس فون کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق یہ فون ڈوئل ریئر کیمرہ ہوگا۔ امریکی موبائل و ٹیکنالوجی رپورٹر ایون بلاس کی جانب سے ’بلیک بیری کی 2‘ کی ٹوئیٹ کی گئی 2 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون اسمارٹ نہیں بلکہ فنگر کی بورڈ کا حامل ہے۔ بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون موبائل کی سامنے آنے والی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے بیک پر 2 ریئر کیمرے ہوں گے۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ بلیک بیری کا نیا فون اینڈرائڈ ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جب موبائل کمپنیاں ٹچ اسکرین کے جدید طریقے متعارف کرانے میں مصروف ہیں، بلیک بیری نے روایتی فنگر کی بورڈ دے کر اپنی پہنچان کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے بلیک بیری میں نئے اور جدید بہترین سیکیورٹی فیچر بھی دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔لیک ہوکر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق کوالکوم اسنیپ ڈریگن 660 کی چپ سے لیس بلیک بیریکی 2 میں 8 اور 12 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم میں پیش کیا جائے گا، تاہم اس میں 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج بڑھانے کی گنجائش ہوگی۔

ممکنہ طور پر اس فون کو اینڈرائڈ کے 8 پوائنٹ ون اوریو آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا۔ بلیک بیری کی اس فون کو کینیڈین کمپنی خود نہیں بلکہ ان کا لائسنس رکھنے والی چینی و امریکی کمپنی ٹی سی ایل متعارف کرانے جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ بلیک بیری کا آخری فون بھی اسی کمپنی نے بلیک بیری کی ون کے نام سے

گزشتہ برس فروری میں متعارف کرایا تھا۔ کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…