جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عیدالفطر کے موقع پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر کے 1535 بینکوں کی شاخیں نئے نوٹ جاری کرنے کی مجاز ہوں گی۔پنجاب کے 792، سندھ کے 402، خیبرپختوانخواہ کے 226، بلوچستان کے 66 بینک برانچز نئے نوٹ جاری کریں گی ٗ اسلام آباد کے 36 اور آزاد جموں و کشمیر کے 13 بینک شاخیں نئے نوٹ جاری کرنے کی مجاز ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر یکم جون سے 14 جون تک نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے اور بذریعہ ایس ایم ایس نوٹ حاصل کرنے والے صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اپنی منتخب کردہ برانچ کا کوڈ نمبر 8877 پر میسج کریں۔ میسج کرنے کے بعد صارف کو ایک ٹرانزیکشن نمبر موصول ہوگا جس میں دی گئی تاریخ پر متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو اسٹیٹ کاپی پیش کر کے نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔ایس ایم ایس سروس کے تحت ہر صارف کو مساوی مالیت کے متبادل 10 روپے کے تین پیکٹ، 50 اور 100 روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ فراہم کیا جائیگا۔ایک شناختی کارڈ نمبر پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے اور ایک سے زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔ایک موبائل نمبر سے ایک شناختی کارڈ نمبر ہی ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے، دوسرے شناختی کارڈ کے لیے دوسرے موبائل نمبرکا استعمال کرنا ہوگا بصورت دیگر اسٹیٹ بینک کے خود کار نظام کے تحت ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔میسج میں دی گئی تاریخ پر نئے نوٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹرانزیکشن کوڈ ناقابل استعمال ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…