واشنگٹن(این این آئی)شمالی کوریا کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کو فون کیا ہے جس کے دوران دونوں لیڈروں نے12جون کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ جاپانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان 12جون سے قبل ملاقات کرنے اور جزیرہ کوریا کو خطرناک اسلحے سے
پاک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں لیڈروں نے شمالی کوریا کے حوالے سے 12جون کو ہونے والی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاوس کے مطابق جاپانی وزیراعظم اور صدر ٹرمپ 12جون سے قبل ملاقات کریں گے جبکہ گفتگو میں دونوں لیڈروں نے کوریا کو خطرناک اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔