لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما عزیز الرحمان کی طرف سے دیے گئے افطار عشائیے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں نرمی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن اس کے لیے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنے ذرائع آمدن ظاہر کرنا ہوں
گے اگر وہ ایسا کر دیتے ہیں تو ان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ افطار عشائیے میں بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ شریف قیادت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں مگر پہلے ان کو یہ بتاناہو گا کہ جب ان کا خاندان تقسیم کے بعد خالی ہاتھ پاکستان آیا تھا تو انہوں نے یہ اثاثے کیسے بنائے، جب وہ ہجرت کرکے آئے تو انکے پاس کیا تھا اوراپنے ہمراہ کیا لائے تھے اور اب ان کے پاس کیا ہے۔