بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

صنفی امتیاز راتوں رات ختم نہیں ہوسکتا،اداکارہ املیا کلیرک

datetime 17  مئی‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)گیمز آف تھرون کی اداکارہ املیا کلیرک نے کہا صنفی امتیاز راتوں رات ختم نہیں ہوسکتاہے تاہم امتیاز کے خلاف مہمات ضرور جاری رہینگی۔اداکارہ جو کہ کینز فلم فیسٹیول میں اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم کی تشہیر کررہی ہے کہا کہ صنفی امتیازکو ختم کرنابہت مشکل ہے چونکہ یہ ہمیشہ سے ہے لہذا یکدم راتوں رات اسے ختم کرنا ناممکن ہے۔انھوں نے کہا اگر خواتین اپنے تئیں مناسب دباؤجاری رکھیں

تومہم جاری رہ سکتی ہے۔املیا کلیرک جوکہ زندگی کی 31بہاریں دیکھ چکی ہیں، ان کی اسٹار وارز سلسلے کی نئی فلم سولو کی نمائش کینز فلم فیسٹول میں کی گئی۔اداکارہ ہالی ووڈ میں جنس عمل دخل پر بہت منہ پھٹ رہی ہے۔ مہم کے بارے میں انھوں نے کہا ایک مباحثے سے کوئی رجحان ختم نہیں ہوسکتاہے۔ تاہم ہستہ آہستہ مستقل کوششوں سے چیزیں تبدیل ہونا شروع ہوتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ بحیثیت لڑکی میں نے کبھی نہیں سوچاکہ کچھ میں کرنا چاہتی ہوں اور نہ کرسکوں۔اداکارہ کی پہلی کامیابی ٹی وی چینل ایچ بی او کی تیارکردہ سیریز گیمز آف تھرون تھی۔انھوں نے بتایااس سیریز میں ان کی اور دوسرے مرد اداکاروں کی معاوضے ایک جیسے تھے۔اداکارہ کاکہناتھا کہ جب انھوں نیفلموں میں کام کرناشروع کیاتو انھیں صنفی امتیاز کااحساس ہونا شروع ہوا اور جب اس کے خلاف می ٹو تحریک شروع ہوئی تو معاملات میں ڈرامائی تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔انھوں نے امریکی اداکارہ فرانسسز میکڈارمنٹ کی فلموں میں کاسٹ اور عملے میں متنوع بنانے کیلیے کوٹہ نافذکرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…