اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بنوں میں پولیس موبائل وین پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، تشویشناک خبر

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(نیوز ڈیسک )بنوں میں پولیس موبائل وین پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہیداوردوپولیس اہلکاروں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے دھماکے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا گزشتہ روز تھانہ ہوید تفتیشی سٹاف مبینہ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو سنٹرل جیل بنوں میں بند کرنے کا حکم دیا جس پر تفتیشی سٹاف ملزم کو پولیس وین میں بیٹھا کرسنٹرل جیل بنوں واقع ٹاؤن شپ میں جمع کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ

اس دوران تھانہ صدر کی حدودمیں واقع نیوجنرل بس سٹینڈ نزد سرائے زرناب نامعلوم ملزمان نے پہلے سے موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کرکے کھڑی کی تھی جونہی مذکورہ پولیس موبائل وین یہاں پہنچی تو زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار پولیس کانسٹیبل صفت اللہ نمبر 48/FC ولد سادات خان ساکن نورنگ خیل جانی خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل صفدرزمان نمبر42/FC ولد اکبر علی خان ساکن میراخیل ، کانسٹیبل بصیراللہ جان 110/LHC ولد میر کلام ساکن شہباز ککی جبکہ 4 راہگیر شیردراز خان ولد محمود خان ساکن سرکی خیل ، عبدالسلام ولد محمد علی جان ساکن کوٹکہ ضابطہ خان حال لاہور ، شاہین شاہ ولد غازی جان شاہ ساکن مندوری کتل شاہ سورانی اور فحر تاج بی بی زوجہ رسول نواز ساکن سید آباد بازار احمد خان زخمی ہوگئے جبکہ 4 گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ شہید اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جس کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ آفسران فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی پولیس نے پولیس وین پر حملہ ریمورٹ کنٹرول بم سے ہونا قرار دیا ہے صدر پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…