منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ کام کیوں کیا؟۔۔قصور کی ننھی زینب کے والد نے پاکستان کے بڑے نجی ٹی وی چینل اور برطانوی این جی او کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے شہر قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب کے والد امین انصاری نے نجی ٹی وی کیخلاف مقدمہ دائر کرانے کا اعلان کردیا۔امین انصاری کی جانب سے یہ موقف نجی ٹی وی چینل کی جانب سے زینب قتل کیس پر ایک ٹیلی فلم بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل نے اس بارے میں مجھ سے اجازت لینے کی بھی زحمت نہیں کی ۔

میں کسی کو بھی ذاتی مفادات کی خاطر اپنی بیٹی کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔علاوہ ازیں امین انصاری نے زینب کا نام اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے پر برطانیہ کی ایک غیر سرکای تنظیم کے خلاف بھی مقدمہ دائع کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کے کیس کا اس این جی او سے کوئی تعلق نہیں، وہ محض پیسہ بنانے کے لیے زینب کے نام کا ستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی این جی او نے قصور کا دورہ کیا اور ہمارے علاقے میں ویڈیو ریکارڈنگ کی جبکہ منیر شہید کالونی میں واقع زینب کے اسکول جا کر اساتذہ اور طلباء سے بھی ملاقات کی۔ٹی وی چینل کی طرح اس تنظیم نے بھی ان سے اجازت لینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بچی زینب کو اغواء کیا گیا اور پھر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا۔بعد ازاں پولیس کی سرتوڑ کوشش اوراہل خانہ کے تعاون سے زینب کے قتل میں ملوث عمران علی کو 3 ہفتے بعد گرفتار کیا گیا، جسے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…