لسبیلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے صحت کےحوالے بلند و بانگ دعوے کھوکھلے نکلے صوبے کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال جام غلام قادر ہسپتال میں پچھلے چھ ماہ سے ادویات کے شدید قلت ہے حب سمیت لسبیلہ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب مریض سرکاری ہسپتال میں آکر اپنا علاج معالجے کیلے رک کرتے ہیں مگر یہاں آکر پتہ چلتا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے غریب مریضوں کو اپنا چیک کرانے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے لکھی
گئی ادویات مجبورا حب شہر کے نجی میڈیکل اسٹورز سے لینا پڑ رہی ہیں جس سے مریضوں کے مطابق انکو شدید معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے بہتر نظام صحت کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر ایک بڑے صنعتی شہر کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ادویات کا نہ ہونا خود حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت بلوچستان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کرکے عوام کو ریلیف دے۔