اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے اقدام پر تکلیف تحریک انصاف یا خیبر پختوا خوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ٗ نوازشریف کو کیوں ہورہی ہے؟ نواز شریف اپنا نفسیاتی معائنہ کروائیں، تحریک انصاف کے ترجمان کا مشورہ

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کے اقدام پر تکلیف تحریک انصاف یا خیبر پختوا خوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ٗ نوازشریف کو کیوں ہورہی ہے؟ نواز شریف اپنا نفسیاتی معائنہ کروائیں، تحریک انصاف کے ترجمان کا مشورہ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے

رہنما فواد چوہدری نے کہاہےکہ چیف جسٹس کے اقدام پر تکلیف پی ٹی آئی یا خیبر پختوا خوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ٗ نوازشریف کو کیو ہورہی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے چیف جسٹس نے برتن دے مارا ٗجو چیف جسٹس برتن دے مارے وہ ملک کا چیف جسٹس ہو سکتا ہے؟ نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ چیف جسٹس نے پشاور میں ہسپتال کا دورہ کیا ، اگر ایسی کوئی بات تھی تو تکلیف پی ٹی آئی کو یا خیبر پختونخوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ، نواز شریف کو کیوں تکلیف ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مشورہ ہے کہ وہ اسی ہسپتال میں اپنا نفسیاتی معائنہ کرائیں جہاں کا چیف جسٹس نے دورہ کیا تھا۔دوسری جانب اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ہسپتال کے دورے سے عمران خان کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا اور حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے، عمران خان جن ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں ان کا حال قوم کے سامنے آگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…