منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہرے قتل کی اندھی واردات کا ڈراپ سین،ماں اور تین بیٹیوں کو بیدردی قتل کرنیوالاکوئی اور نہیںبچیوں کا اپنا باپ نکلا۔۔ایسا کیوں کیا؟پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(این این آئی) خان پور کے علاقے بانڈی میں گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل بچیوں کا باپ نکلا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا میں خان پور کے نواحی علاقے بانڈی میں 4 روز قبل نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا تھا اور جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔

تاہم پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ماں اور 3 معصوم بچیوں کو قتل کرنے والا سفاک قاتل باپ اپنے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ٗ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم شوہر شفاقت زمان اور اس کی بیوی صدف اختر کے مابین جائیداد کا تنازع تھا ۔ ملزم ایک سال سے اپنے گھر سے غائب تھا تاہم 4 روز قبل اس نے اپنے چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ اپنے ہی گھر میں گھس کر اپنی بیوی صدف، 9 سالہ بیٹی ایمان شہزادی، 7 سالہ زرقہ اور 5 سالہ زینب کو بے دردی سے قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبرپختون خوا نے نوٹس لے کر ڈی پی او سے 3 روز میں رپورٹ طلب کی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفاقت زمان اور اس کے 3 چچا زاد بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بچیوں کو جائیداد کے لئے قتل کیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…