منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب میں اعلیٰ عہدے پر تعینات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا قریبی رشتہ دار عہدہ سے فارغ ، فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت 

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب ناصر اقبال کو عہدہ سے فارغ کرکے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ناصر اقبال وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا قریبی رشتہ دار ہے اور نیب کے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے، ناصر اقبال پر کرپشن کے شدید الزامات ہیں جن کی تحقیقات بھی جاری ہیں،

ناصر اقبال کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ الطاف بھوانی کو بھی تبدیل کیا گیا جن کی جگہ عابد جاوید کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ دیانتدار افسر کے طور پر مشہور ہے، ڈی جی ناصر اقبال پر الزام تھا کہ اس نے کامرس ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ الاٹ کرائے تھے، کامرس ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر کے الزامات پر چیئرمین نیب نے ناصر اقبال کے خلاف تحقیقات شروع کیں تھیں، ذرائع نے بتایا کہ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر رحیم نے دیگر ساتھیوں سمیت گزشتہ روز کامرس ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے اور سوسائٹی کا اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس بارے اطلاع چیئرمین نیب کو کر دی گئی ہے، نیب ترجمان نے اپنے ایک مختصر بیان میں وضاحت کی ہے کہ نیب کے کسی افسر کو نہ ٹرانسفر کیا گیا ہے اور نہ کوئی تعیناتی کی گئی ہے لیکن ذرائع اس بات کو کنفرم کر رہے ہیں کہ اعلیٰ افسران کو تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ ادارہ کے اندر تطہیر کا عمل شروع کیا جا سکے۔  ڈائریکٹر جنرل نیب ناصر اقبال کو عہدہ سے فارغ کرکے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ناصر اقبال وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا قریبی رشتہ دار ہے اور نیب کے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے، ناصر اقبال پر کرپشن کے شدید الزامات ہیں جن کی تحقیقات بھی جاری ہیں

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…