ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایون فیلڈ ریفرنس ، احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے ملزمان کے بیانات قلمبند کروانے کی نیب کی درخواست کی مسترد کردی جبکہ عدالت نے نیب کے گواہ واجد ضیاء کو 10مئی کو طلب کرلیا،احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف دائر نیب کی طرف سے دائر کردہ تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کے روز احتساب عدالت میں فریقین کے وکلاء نے 342 کے تحت ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے حق اور مخالفت میں دلائل دئیے گئے،شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے سے ہمارا دفاع ظاہر ہو جائے گا،اسی عدالت نے اپنے8نومبر2017ء کے حکم نامے میں لکھا ہے کہ ایک ریفرنس میں بیان ہونے کے بعد واجد ضیاء کا دیگر دو ریفرنس میں بیان قلمبند کیا جائے گا،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفرعباسی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیانات قلمبند ہونے سے ان کا دفاع متاثر نہیں ہوگا۔عدالت میں تینوں ریفرنسز پر الگ الگ ٹرائل چل رہے ہیں،ملزمان پہلے اپنا دفاع ظاہر کرچکے،ملزمان نے سپریم کورٹ میں منی ٹریل جمع کروا دی ہے،ملزمان کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپنا قطری خط جمع کروایا گیا، ملزمان کی طرف سے جے آئی ٹی اور پارلیمنٹ کے سامنے بھی اپنا دفاع ظاہر کیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی درخواست مسترد کردی اور نیب کے اہم گواہ واجد ضیاء کو10مئی بروز جمعرات جرح کیلئے عدالت میں طلب کرلیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…