لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے کہا ہے کہ ان کیخلاف درج کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جایا جارہاہے اگر چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کیخلاف درج مقدمے کا ازخود نوٹس لے لیاتو انہیں
جلد انصاف ملنے کی توقع ہے گزشتہ روز کینٹ کچہری میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کی عدالت میں پیشی کے بعد اپنے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف اغواء کا کیس ایک دہائی سے چلا آرہا ہے ان کی 2010ء سے حمزہ شہباز شریف سے لڑائی ہوئی تب انہوں نے ناکسی کو دھمکی دی اور نہ کسی کو اغواء کیا لیکن انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اتنا ضرور کہا تھا کہ وہ آپ کے گھر آ رہی ہیں عائشہ احد نے کہا کہ ان کیخلاف درج مقدمہ بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ یہ وطیرہ رہا ہے کہ پارلیمنٹرین ہمیشہ نکاح سے منحرف ہو جاتے ہیں انہیں اللہ پر بھروسہ ہے اور ان کی اللہ کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور میڈیا مدد کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے مدعی ان کی فلپائنی ملازمہ نہیں بلکہ علی عمران یوسف ،شہباز شریف اور حمزہ شبہاز ،منوربٹ اور رانا مقبول ہیں انہوں نے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے خواتین کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو رانا ثناء اللہ کو سزا دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مظلوم خواتین کی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ (ریاض)