اسلام آباد(آئی این پی)شراب پی کا غل غپاڑہ کرنے والوں کیلئے سخت قانون بن گیا۔سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی شرابی افراد کے عام روئیے کی حوصلہ شکنی کیلئے سزاؤں میں اضافے کا بل منظور کر لیا۔بل کے تحت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والوں کو 24گھنٹے کی بجائے7دن قید اور جرمانہ30 سے بڑھا کر 1لاکھ روپے تک کر دیا گیا ہے۔منگل کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمرنے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860(نمبر 45بابت1860) کی دفعہ510اور مجموعہ ضابطہ فوجداری
1898(ایکٹ نمبر 5بابت1898) میں جدول دوم میں دفعہ510 کے کالم 7میں مزید ترمیم کرنے کا بل (فوجداری قوانین (ترمیمی)بل 2017) پیش کرنے کیلئے تحریک پیش کی جسکی کسی نے مخالفت نہ کی۔تحریک منظور ہونے کے سید نوید قمر نے بل پیش کیا جسے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رائے شماری کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔بل کے تحت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والوں کو 24گھنٹے کی بجائے7دن قید اور جرمانہ30 روپے سے بڑھا کر 1لاکھ روپے تک کر دیا گیا ہے۔(رڈ+ع ا)