پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسفندیارولی خان بھی پی ٹی ایم کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے، بڑا مطالبہ کردیاصوبائی اسمبلی میں فاٹا کونمائندگی نہیں دی گئی تو ۔۔۔! انتباہ کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اس وقت کریڈٹ لینے کی بجائے پی ٹی ایم کے جائزمطالبات تسلیم کئے جائیں، فاٹا کو جلد کے پی میں ضم کیا جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیں کہ فاٹا کیلئے صوبائی اسمبلی کے حلقے مختص کرے،صوبائی اسمبلی میں فاٹا کونمائندگی نہیں دی گئی تو ذمہ دارن لیگ حکومت ہوگی ۔پشاورکے باچا خان مرکز میں جشن پختونخوا کی تقریب سے خطاب میں اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کوجلدازجلد کے پی میں ضم کیاجائے،

صوبائی اسمبلی میں جلد فاٹا کو نمائندگی دی جائے،الیکشن کمیشن کو حکم دیں کہ فاٹا کیلئے صوبائی اسمبلی کے حلقے مختص کرے،صوبائی اسمبلی میں فاٹا کونمائندگی نہیں دی گئی تو ذمہ دارن لیگ حکومت ہوگی،ہم حکومت میں آکریہ کام کرلیں گے،اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ فاٹااور کیپی کے بعدشمالی اورجنوبی پشتون ایک ہوگا،غیرسطری لکیریں قومیں تقسیم نہیں کرسکتی،یہ لکیریں ختم کرادیں گے،ان کا کہنا تھاکہ اس وقت کریڈیٹ لینے کے بجائے پی ٹی ایم سے مذاکرات کئے جائیں گے،میاں صاحب نے ہمیں پہچان دینے کیلئے آوازنہیں اٹھائی،پاکستان مسلم لیگ ن نے زرداری سے کہا کہ پختونخوا کے مطالبے سے ہٹ جائیں لیکن آصف زرداری نے کہا کہ پختونخوا کو پہچان ملے گی،ولی خان سے نوازشریف نے عدہ کیاکہ ہماراساتھ دینا ہم صوبے کانام بدل دیں گے ہم نے تھ دیا لیکن نوازشریف انکاری ہوگئے،اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سوسال بعدجشن پختونخوا منارہے ہیں،اپنی مٹی کیلئے اپنا نام دلوانے میں بہت سے گھر اجڑے،بہت سی خواتین بیواہ ہوئیں،ڈھائی سو سال تک پشتونوں کی شناخت نہیں تھی،فاٹامیں ستر سال میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی،جشن خیبر پختونخوا کی تقریب سے پارٹی کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…