منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے بڑافیصلہ،اب جانچ پڑتال کیسے ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ نادرا آن لائن سکروٹنی سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کرے گا۔ نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے، سٹیٹ بینک اور الیکشن کمیشن کے علاوہ ریٹرننگ افسران اس نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے تمام امیدواروں کے کوائف نادا کو فراہم کئے جائیں گے۔

پیر کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، نادرا، سٹیٹ بینک، ایف بی آر، نیب، پیپکو، سوئی گیس اور ایف آئی اے کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد عام انتخابات 2018ء میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی آن لائن جانچ پڑتال کے لئے ایک ایسا نظام تیار کرنا ہے جس کے تحت نیب ایف بی آر، ایف آئی اے، سٹیٹ بینک، الیکشن کمیشن سے لنک ہوں تاکہ امیدواروں سے متعلق ضروری معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جا سکیں۔ اس نظام کا مقصد امیدواروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا آن لائن سکروٹنی سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کرے گا۔ اس سافٹ ویئر کی الیکشن کمیشن سے منظوری کے بعد نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے، سٹیٹ بینک اور الیکشن کمیشن اس نظام سے منسلک ہو جائیں گے ۔اس سافٹ ویئر کے ذریعے تمام امیدواروں کے کوائف نادرا کو فراہم کئے جائیں گے۔ نادرا امیدواروں سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو فراہم کرے گا اور تمام ادارے ضروری کارروائی کے بعد امیدواروں سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن کو دیں گے اور الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو جانچ پڑتال کے دوران یہ معلومات دستیاب ہوں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…