منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عدلیہ مخالف نعرے لگانے والے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل،یہ ملزمان کون ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے افراد کی ویڈیو آئندہ سماعت پر عدالت میں پراجیکٹر پر چلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ ڈی پی او قصور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایم این اے، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، تمام ملزمان کا نام ای سی

ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ملزمان کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت دی ہے۔ بنچ کے رکن جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان ایم این اے اور ایم پی اے کے طرف سے علی احمد کرد کو دفتر میں وکالت نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…