پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا، جانتے ہیں ثمر صالح کون ہیں ؟

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئیی) سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا۔سعودی اخبار کے مطابق ثمر صالح کی جاپان میں کمرشل اتاشی کے طور پر تقرری کی منظوری وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی نے دی۔اس سے قبل ثمر صالح اٹلی میں سعودی سفارت خانے میں بطور انچارج ٹریڈ ایکس چینج تعینات تھیں، جہاں وہ سعودی عرب کے ویڑن 2030 کے تحت نان آئل برآمدات کے فروغ کے معاملات دیکھتی تھیں۔

ثمر صالح کی جاپان میں بطور کمرشل اتاشی کی حیثیت سے تقرری، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ثمر صالح نے لندن کی سٹی یونیورسٹی سے صحافت اور انٹرنیشنل میڈیا میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس سے قبل انہوں نے شارجہ میں امیریکن یونیورسٹی سے جرنلزم اور ماس میڈیا میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔ثمر صالح نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرام بھی مکمل کیا، انہیں انگریزی اور اطالوی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…