لندن(آئی این پی/شِنہوا)فرانسیسی شہزادی اینی کا دل چرالیا گیا۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف ڈیلی نے اس کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سولہویں صدی عیسویں کی شہزادی کا دل سونے کے ڈبے میں بند کرکے ایک صندوق میں رکھا گیا تھا۔ لیکن کسی چور نے کمرے کی کھڑکی توڑ کر یہ دل چرالیا۔دل مغربی فرانس کے شہر نانٹس کیتھامس ڈابری میوزیم میں محفوظ کیا گیا تھا۔یہ 15.24سینٹی میٹر کے بیضوی تبرکاتی صندوق میں
رکھا گیا تھا۔ شہزادی کو 1514عیسویں میں وفات کے بعد پیرس کے قریب دفن کیا گیا تھا۔لیکن اس کا دل نانٹس میں اس کے خاندانی مقبرے کے پاس کمرے میں رکھا گیا تھا۔ تاکہ اس کی فرانسیسی نسل کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیا جائے۔دل کی چوری سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔عجائب گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ چوروں نے ایک مشترکہ ثقافتی ورثے پر حملہ کیا ہے۔ اور انہوں نے ایک انمول چیز چرا لی۔