بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کی اسلام دشمنی، آسٹریلیا کی مسلمان خاتون کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی آسٹریلیا کی مسلمان لکھاری اور سماجی کارکن یاسمین عبدالمجید کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیاجبکہ امریکا پہنچنے پر دوسری ہی پرواز کے ذریعے واپس آسٹریلیا روانہ کردیا گیا۔سماجی کارکن یاسمین عبدالمجید ایک اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا آئیں تھیں۔

یاسمین عبدالمجید نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں منیپولیس میں آمد کے 3گھنٹے کے بعد واپسی کے لیے طیارے میں سوار کرا دیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مطلوبہ ویزا نہ ہونے کے سبب ایسا کیا گیا۔یاسمین عبدالمجید آزادی اظہار رائے کی بین الاقوامی تنظیم پین انٹرنیشنل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں نیویارک میں مدعو تھیں، جہاں انہیں مغربی ممالک میں موجود مسلمان خواتین کو درپیش مشکلات پر اظہار خیال کرنا تھا۔اس واقعے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پین انٹرنیشنل کے چیف سوزانے نوسل نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس تقریب میں شرکت کے لیے یہی ویزا بغیر کسی اعتراض کے استعمال کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پین ورلڈ وائس فیسٹیول 11ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد قائم ہونے والے تنظیم ہے، جو امریکا اور باقی دنیا کے مابین روابط بہتر بنانے کیلئے کام کرتی ہے، لیکن اس کی کوششیں اب ویزا پر پابندیوں اور امیگریشن کے قوانین میں سختی کے سبب خطرے میں نظر آرہی ہیں۔ خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی آسٹریلیا کی مسلمان لکھاری اور سماجی کارکن یاسمین عبدالمجید کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیاجبکہ امریکا پہنچنے پر دوسری ہی پرواز کے ذریعے واپس آسٹریلیا روانہ کردیا گیا۔سماجی کارکن یاسمین عبدالمجید ایک اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا آئیں تھیں۔یاسمین عبدالمجید نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں منیپولیس میں آمد کے 3گھنٹے کے بعد واپسی کے لیے طیارے میں سوار کرا دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…