منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پانی کے معاملے پر ہزاروں مظاہرین نے کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر جوتے اچھالے، شدید مظاہروں کے باعث آئی پی ایل میچز چنئی سے منتقل کرنے کا فیصلہ

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پانی کے تنازع پر ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے باعث انڈین پریمیر لیگ کے میچز بھارتی شہر چنئی سے منتقل کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چنئی میں پانی کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج اس قدر شدت اختیار کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو زمینی سفر کے بجائے فضائی سفر کرنا پڑا۔

دو روز قبل چنئی میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے پانی کے تنازع پر شدید احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے اندر موجود مظاہرین نے کھلاڑیوں پر جوتے بھی اچھالے۔اس کے علاوہ ایک تامل گروہ نے چنئی میں اور میچز کرانے پر گراؤنڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔بھارت کے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل کے میچز چنئی سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ حکام نے ابتدائی طور پر چنئی سے میچز کے منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تاہم بعدازاں تامل ناڈو میں شدید مظاہروں کے باعث تمام حکام میچز کی چنئی سے منتقلی پر رضامند ہو گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال چنئی سے منتقل ہونے والے آئی پی ایل میچز کے متبادل مقام کا اعلان نہیں کیا ہے۔چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم تامل ناڈو کے کرکٹ شائقین سے اپنی مقامی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا موقع نہیں چھیننا چاہتے لیکن پولیس ہمیں مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پانی کے تنازع پر ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے باعث انڈین پریمیر لیگ کے میچز بھارتی شہر چنئی سے منتقل کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چنئی میں پانی کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج اس قدر شدت اختیار کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو زمینی سفر کے بجائے فضائی سفر کرنا پڑا۔دو روز قبل چنئی میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے پانی کے تنازع پر شدید احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے اندر موجود مظاہرین نے کھلاڑیوں پر جوتے بھی اچھالے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…