ریاض(سی پی پی) سعودی عرب کے شہر عر عر میں گاڑی اور ٹرک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ مزید تفصیلات کیمطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی تھی اور مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت بھی نہ ہو پائی تھی ۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہی
ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ مقامی شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سفر کے دوران تیز رفتاری اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دروان سیٹ بیلٹ ضرور پہنیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔