معروف امریکی ماڈل منشیات لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

2  اپریل‬‮  2018

نیویارک(این این آئی) امریکہ کی معروف ماڈل میگی لین ریاست جارجیا کے علاقے مسکوجی میں منشیات لیجاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ 21سالہ ماڈل کے پاس ایک اونس سے کم چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور 1ہزار ڈالر(تقریباً1لاکھ روپے) جرمانہ لینے کے بعد رہا کر دیا۔ قوانین کے مطابق اگر کسی سے ایک اونس سے کم منشیات برآمد ہو تو اسے ہزار ڈالر جرمانہ ہوتا ہے اور اگرکسی سے ایک اونس سے زیادہ

منشیات ملے تو اس کے خلاف مقدمہ چلایا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔میگی 2016ء اور 2017ء کے وکٹوریہ سیکرٹ فیشن شوز میں شرکت کے باعث پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔میگی کی تصاویر بین الاقوامی میگزینز کے سرورق کی زینت بھی بن چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں میگی کا کہنا تھا کہ ’’میں جارجیا کے شہر کولمبس میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی۔ وکٹوریہ سیکرٹ فیشن شو میں شامل ہونا میرا ہمیشہ سے خواب تھا جو 2016ء میں پورا ہوا۔‘‘

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…