منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عراقی حزب اللہ سے تعلق کے الزام میں دو سعودیوں کو47 سال قید

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے دو سعودی شہریوں کو عراقی حزب اللہ نامی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق ثابت ہونے پر47 سال قید کی سزا سنادی ،عرب ٹی وی کے مطابق دونوں ملزمان پر عراقی حزب اللہ میں شمولیت اختیار کرنے، ایران اور عراق میں عسکری تربیت حاصل کرنے، اسلحہ کے استعمال، بارود اور بموں کی تیاری اور سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان پر سعودی عرب میں انارکی اور افراتفری پھیلانے، سعودی عرب کی وحدت کو نقصان پہنچانے، ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم کیمذموم مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے سعودی شہریوں کی جان ومال پرحملے کرنے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈز حاصل کرنے کے الزامات بھی عاید کیے گئے ہیں۔پہلے ملزم کو 25 سال قید اور رہائی کے بعد 25 سال بیرون ملک سفر پر پابندی اور دوسرے ملزم کو 22 سال قید اور اتنا ہی عرصہ بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ دونوں کے موبائل فون ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کو ان سزاؤں کے خلاف اپیل کی گنجائش موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…