انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کے شمالی قصبے عفرین کا آیندہ چند روز میں مکمل محاصرہ کر لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ چند روز میں ہم عفرین کے وسطی حصے کا محاصرہ کر لیں گے۔
صدر طیب ایردوآن نے سست رفتار پیش قدمی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ترک فوجیوں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو غیر ضروری طور پر داؤ پر نہیں لگایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس قصبے کو جلانے کے لیے وہاں نہیں گئے ہیں بلکہ اس کا مقصد شامی مہاجرین کے لیے ترکی میں ایک محفوظ اور رہنے کے قابل علاقہ بنانا ہے۔