ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو شام میں تشدد کی نئی لہر شروع کرنے والے اقدامات سے گریز کرے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں شام میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور ایف سولہ طیارہ مار گرانے سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ پیوٹن
نے اسرائیلی وزیراعظم کو خبردار کیاکہ وہ شام میں تشدد کی نئی لہر شروع کرنے سے گریز کرے بصورت دیگر صورتحال ضابطے سے باہر ہوجائے گی۔دونوں رہنماں میں اس بات پر اتفاق کیاکہ دونوں ملکوں کی افواج رابطے میں رہیں گے اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے گا۔ اسرائیل نے شکوہ کیاکہ ایرانی ڈرون گولان کی پہاڑیوں میں گھس آیا اور اسے مار گرادیا گیا۔ بعد میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایرای اور شامی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ایران نے اسرائیلی الزام کی تردید کی۔