منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن کی مشروط حمایت ،امریکی سینیٹ نے بالاآخرعارضی اخراجات کا بل منظورکرلیا

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کے پیکیج کو 81 ووٹوں سے منظور کیا،حزب مخالف جماعت ڈیموکریٹک کے ارکان نے مشروط رضامندی کے بعد بل کی منظوری میں مدددی،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کے پیکیج کو 81 ووٹوں سے منظور کیا، جب کہ مخالفت میں 18 ووٹ پڑے۔ قانون سازی کا مقصد سہ روزہ جزوی شٹ ڈاؤن کے بعد وفاقی حکومت کا کاروبار مکمل طور پر بحال کرانا ہے۔

سینیٹرز نے قانون سازی کی منظوری دی جس کی مدد سے آٹھ فروری تک وفاقی ادارے کھلے رہ سکیں گے۔ اِس سے قبل، سینیٹ کے اکثریتی جماعت کے قائد، مِچ مکونیل نے حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو یقین دلایا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران وہ تقریباً 800000 غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے کے خلاف تحفظ کی فراہمی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ڈیموکریٹ ارکان نے ٹھوس یقینی دہانی کا مطالبہ کیا تھا کہ حکومت تارکین وطن کی صورت حال زیر غور لائے جنھیں برسہا برس قبل اْن کے والدین امریکہ لے آئے تھے، جس کے بعد وہ قانون سازی کے تعطل کو ختم کرنے پر رضامند ہوئے۔ڈیموکریٹ پارٹی کے قائد چارلز شومر نے کہا کہ مکونیل نے اْنھیں یقین دلایا کہ اگر آٹھ فروری تک امی گریشن کا معاملہ حل نہیں کر لیا جاتا تو سینیٹ اْسی تاریخ سے اس معاملے پر غور شروع کر دے گی۔ابھی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی جانی باقی ہے۔ لیکن یہ تقریباً یقینی ہے، جس کے بعد قانونی شکل اختیار کرنے کے لیے بل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…