پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اداکار شفقت چیمہ کی 900فلموں میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے تقریب کا اہتمام

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک)پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام سینئر اداکار شفقت چیمہ کی 900فلموں میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں ہدایتکار سیدنور، ڈریس ڈیزائنر بی جی، اقبال چودھری، نواز چیمہ، ارشد نسیم بٹ، ادیب جاوددانی، شہریار چیمہ، محمد امین، میاں سہیل اسماعیل، حنیف جوئیہ، اچھی خان، سلمان خان، کامران اعجاز چودھری سمیت فلم و ڈرامہ شوبز اور دیگر شعبہ زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اقبال چودھری نے شفقت چیمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ ہیں جن کے بغیر کوئی فلم مکمل نہیں ہوتی، جو بھی رول کریں اس میں جان ڈال دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیشتر ڈائیلاگ ان کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سدابہار فنکار ہے اس کا کوئی ثانی نہیں، ہماری فلم انڈسٹری کو موجودہ بحران سے نکالنے میں بھی اہم رول ادا کر سکتے ہیں لہٰذا میں سید نور سمیت دیگر حضرات سے گزارش کروں گا کہ وہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں اور ایک بار پھر اس میں جان ڈالیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…