ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے ،میچ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی،پاکستان کی جانب سے کون کون میدان میں اترے گا؟نام سامنے آگئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

ولنگٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ٗ اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈگ بریسویل، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس،

مچل سینٹنر، ٹم ساؤدی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی مندرجہ ذیل ہونگے، اظہرعلی،فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفرازاحمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی ، رومان رئیس۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 6 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔ایک طرف قومی کرکٹ ٹیم پہلے ون ڈے میچ کیلئے تیار ہے تودوسری جانب پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد سیریز پاکستان نے اپنے نام کرلی۔کرائسٹ چرچ میں شدید بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر کا شکار رہا اور بارش نہ تھمنے پر میچ کو منسوخ کردیا گیا۔پاکستان پہلے ہی میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دے چکا تھا

جس کے بعد 2 میچز کی سیریز گرین شرٹس نے 0۔1 سے اپنے نام کرلی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں رواں ماہ سے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس کے لئے 15 رکنی گرین شرٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے حسن علی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل ناظر، محمد طہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، موسی خان، شاہین شاہ آفریدی، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی اور سلیمان شفقت شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…