منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سفارتی کوششوں کے ذریعے چین کے ’’دوستوں کا حلقہ ‘‘ وسیع کیاجائے ،صدرشی جن پھنگ

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی/زنہوا )چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی سفارتکاروں کیلئے رہنما اصولوں متعین کئے ہیں اور کہا ہے کہ انہیں چاہئے کہ وہ بیرون ملک اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی پیروی کریں ،عظم عوامی حال میں یہاں چینی سفارتکاروں کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ،ملک اور عوام سے کلی وفاداری سفارتکاروں کی جڑ اور روح ہے ۔انہوں نے کہا کہ

سفارتکاروں کو چاہئے کہ وہ سیاسی وفاداری میں اضافے ، عمومی تصویر کو بہتر طورپر سمجھنے کو ترقی دینے ،چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اہم قیادت کی پیروی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی پالیسیوں پر تسلسل سے عمل کے بارے میں شعور کو سربلند رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں کو چاہئے کہ وہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی اتھارٹی اور متحدہ قیادت کو سختی سے برقراررکھیں ، پارٹی کی سفارتی پالیسی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے ، قومی مفادات اوراحترام کا تحفظ کیا جائے اور عوام کی خدمت کیلئے کام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات والی اشتراکیت نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سفارتکاروں کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ سی پی سی 19ویں قومی کانگریس کی روح کو سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک چینی عوام اپنے مقاصد پر قائم رہیں گے اور چینی خصوصیات والی سوشلزم کی راہ پر گامزن رہیں گے تو ملک یقینا زیادہ خوشحال ہو گا ۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سفارتکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی حقیقی امنگوں ،تخلیقی اور جدید ہونے اور پارٹی و ملک کی ترقی کیلئے زیادہ کوششیں کرنے سے مخلص ہونا چاہئے ، سفارتکاروں کو چاہئے کہ وہ بنی نوع انسان کی مشترکہ تقدیر والی برادری کی تعمیر کے لئے کوششیں کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے چین کے ’’دوستوں کے حلقے ‘‘ کو بڑھاتے رہنا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…