ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف کامیابی مفت نہیں ملی،قربانیاں دیں،عراقی وزیراعظم

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد عراق کو اگلا چیلنج سیکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں درپیش ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغدادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی سیکیورٹی اداروں کو دشمن پر اپنی فوقیت اوربالادستی کے قیام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی تاکید کی۔

وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراق نے کئی خطرناک چیلنجز کو کامیابی، طاقت اور فتح مندی سے عبور کیا ہے۔ قومی سلامتی کے اداروں کا اس کامیابی میں اہم کردار ہے۔ یہ کامیابی ویسے نہیں ملی، اس کے لیے ہمیں جانوں کے نذرانے پیش کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے بعد ہمیں کسی غفلت کا شکار نہیں رہنا چاہیے۔ ہمیں دہشت گردوں کو دوبارہ سراٹھانے سے روکنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ دشمن باغیانہ سوچ رکھتا ہے اور وہ چھپ کر وار کرنا چاہتا ہے مگر ہمیں انٹیلی جنس کے میدان میں خود کو مضبوط کرناہوگا۔حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عراق کو کئی ایک مہمات درپیش ہیں۔ دہشت گردوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں امن واستحکام بحال کرنا، سیکیورٹی رٹ اور انٹیلی جنس شعبے کو مضبوط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے قابل تجدید ویڑن کو عوام کی حمایت حاصل ہونا چاہیے۔ عوام اور ادارے مل کر ہی عراق کو اس کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک خطرناک جراثیم ہے جو داعش کے ذریعے عراق میں داخل ہوا۔ عراق کے سیکیورٹی اداروں کے اندر بھی احتساب کا نظام موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف کامیابی کی طرح عراق سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں بھی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…