جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

ہمارے اصل مجرم وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب ہیں طاہرالقادری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پو رہزارہ ۔۔۔۔۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت سے دیت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مجرم وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب اور پنجاب حکومت ہے اور شہیدوں کے خون کا بدلہ خون ہوگا۔ یہاں
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لعنت ہے ایسی جمہوریت اورنظام پرجس میں مقتولوں کی ایف آئی آربھی درج نہ ہو اور یہ کہاں کاانصاف ہے کہ ملزم حکومت کوتفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا اختیارحاصل ہو، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون سے کوئی شخص غداری نہیں کرسکتا اور ان پر نہ کوئی دیت ہوئی ہے اور نہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی دیت ہوئی ہے اور کہا کہ ساری کائنات مل کر بھی ہمیں نہیں خرید سکتی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون پرنہ کوئی دیت ہوئی ہے اور نہ ہوسکتی ہے، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں پردیت طے نہیں ہوگی بلکہ خون کا بدلہ خون ہوگا۔
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 70 دن کے دھرنوں نے قوم کو بیدار کردیا جس کے نتیجے میں لوگوں کے ذہن اور دل بدل گئے، کروڑوں لوگ انقلاب کے دھرنے کا حصہ بننا چاہتے تھے اس لئے ملک بھر میں دھرنے کو پھیلانے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…