جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

چین نے گوادر کے بعد ایک اوربڑی بندرگاہ 99سال کیلئے لے لی،معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی حکومت نے مقروض ہونے کے باعث ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض چین کو99سال کی لیز پردیدی۔معاہدے کیساتھ ہی سری لنکا کو 300ملین ڈالرز کی قسط بھی موصول ہوگئی ،دونوں ممالک بندرگاہ چلائیں گے،

چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز سنبھالے گی ٗ سری لنکن حکام سیکیورٹی امور دیکھیں گے۔سری لنکن وزیر اعظم کے مطابق معاہدہ سیاحت کوفروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پو رٹ چین کے حوالے کرنیکا فیصلہ قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کیلئے کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں برس جولائی میں سری لنکا اور چین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں سری لنکا نے جنوبی شہر ہمبن ٹوٹا میں واقع گہرے پانی کی نوتعمیر شدہ بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض ایک چینی سرکاری کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا کے وزیرخزانہ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ سے نکلنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ، اس معاہدے کے تحت سری لنکا پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی برابری کی بنیاد پر بندرگاہ کے امور چلائیں گی جس میں چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز چلائیگی جبکہ سری لنکن حکام اس کی سیکیورٹی کے امور سنبھالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…