اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی 2018ماڈل کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، ڈیزائن میں حیرت انگیز تبدیلی نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا کے کرولا جی ایل آئی 2018ءماڈل کے ڈیزائن کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیںجس کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے ۔ کرولا جی ایل آئی 2018ماڈل کے صرف ڈیزائن میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں جبکہ اس میں کوئی نیا فیچر شامل نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کے تمام فیچر 2017کرولا
جی ایل آئی کے ہی ہوں گے۔ گاڑی کے ڈیزائن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اسے سراہا ہے۔ گاڑی کی ہیڈلائٹس کا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہ پہلے سے بھی خوبصورت نظر آتی ہیں جبکہ ان میں ہالوجین بلب کیساتھ ایل ای ڈی کلیئرنس لائٹس شامل ہیں۔ فرنٹ سائیڈ پر لگی پارشل کروم پلیٹڈ گرل میں بھی کافی تبدیلی کی گئی ہے اور یہ نئے ڈیزائن شدہ ان ٹیک کے بالکل اوپر ہے جبکہ بمپر کے ڈیزائن میں بھی نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جس سے یہ سپورٹس کارجیسی نظر آتی ہے۔