منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمان ایئر کے بیڑے میں نئے بوئنگ 7879ڈریم لائنر کا اضافہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سلطنت عما ن کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دیتے ہوئے ہوائی بیڑے میں نئے بوئنگ 7879ڈریم لائنر کااضافہ کردیا، کو ہوائی بیڑے میں شامل ہونیوالے بوئنگ 7879ڈریم لائنر عمان ایئر کے توسیعی منصوبے 2017کا حصہ ہے۔چوڑی جسامت والا بوئنگ 7879دو انجن

والے بوئنگ B787-8کا ایڈوانس لانگ رینج ورژن ہے، ایوارڈ یافتہ بوئنگ 787ڈریم لائنر 30فلیٹ بیڈ بزنس کلاس سوئٹس اور 258اکانومی کلاس سیٹوں پر مشتمل ہے، جسے BE Aerospaceنے ڈئزائن کیا ہے، طیارے میں موجود ہر آسائش خصوصیت کے اعتبار سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے، جبکہ طیارے میں دیا گیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم مسافروں کے لیے پہلے سے زیادہ لطف کا باعث ہے، جس میں مسافروں کے لیے ان کی پسند کے مطابق تفریحی مواد موجود ہے، جو کہ مسافروں کے تجربات میں خوشگوار اضافے کا باعث ہے۔ جو کہ عمان ایئر کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ سلطنت عمان کی امریکہ میں سفیر عزت مآب حنینہ سلطان المغیری نے افتتاحی پرواز میں چارلیسٹن ساوتھ کیرولینا سے مسقط تک کا سفر کیا اور 6دسمبر کو مسقط پہنچیں ۔اس موقع پر عمان ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفسیر انجینئر عبدالعزیز الرئیس کا کہنا تھا کہ عمان ایئر کا اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے بیڑے میں نئے طیارے کا اضافہ نیٹ ورک میں توسیع کے پروگرام کا حصہ ہے، قومی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کا مقصد مہمانوں کو ہترسے بہتر خدمات اور ان کے سفر کو یاد گار بنانا ہے۔ یاد رہے کہ بوئنگ 787ڈریم لائنر کے اضافے کے بعد عمان ایئر کے بیڑے میں بوئنگ طیاروں کی تعداد 7ہوگئی ہے، عمان ایئر کی جانب سے یہ طیارہ یورپین اور کبھی کبھار مشرقی علاقوں میں استعمال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…