کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)اور اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی تشکیل نو 9ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز رضوان عامر کے مطابق ایس ای سی پی اور اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے، اس حوالے سے اسٹاک مارکیٹ بروکرز ایسوسی ایشن نے ایس ای سی پی ٹریبونل
کو خط ارسال کیا ہے۔ مذکورہ خط سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سیکریٹری بلال رسول کو لکھا گیاہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی تشکیل نو9 ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے بورڈ پرخود مختار ڈائریکٹرز کی تعیناتی روک دی گئی ہے، یہ تعیناتی ایس ای سی پی نے چار لائن کا ایس آر او جاری کرکے روکی