اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوروبانڈز اور سکوک کی فروخت سے سب سے زیادہ قرضہ برطانیہ سے حاصل ہوا ، برطانوی سرمایہ کاروں نےسینتیس فیصدسکوک اور پچپن فیصد یورو بانڈزخریدے۔ تفصیلات کے مطابق ملک پرقرضوں کےبوجھ مزید اضافہ، ساڑھے چار سال میں چالیس ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے، صرف سکوک اور یوروبانڈز فروخت کرکے ہی سات ارب ڈالرکے قرضے لئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حکومت نے ڈیرھ ارب ڈالر کے یورو بانڈز اور ایک ارب ڈالرکے سکوک فروخت کئے ہیں، یورواورسکوک بانڈز کی حالیہ فروخت میں سب سےزیادہ خریداری برطانوی سرمایہ کاروں نےکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں نےسینتیس فیصدسکوک بانڈز اور پچپن فیصد یوروبانڈزخریدے، دوسرے نمبرپر سکوک میں دلچسپی کا اظہار کرنے والےسرمایہ کاروں کا تعلق مشرق وسطیٰ سےہے، مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں نےبائیس فیصد سکوک خریدے۔
امریکی اوریورپ سرمایہ کاروں نےبھی سکوک اوریورو بانڈز خریدے۔ حکومت کو غیر ملکی سرمایہ کی جانب سے تقریبا آٹھ ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔ مزید پڑھیں : پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا اس سے قبل وزارت خزانہ کے مطابق پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد شرح منافع پر ایک ارب ڈالرکے سکوک بانڈز پانچ سال کیلئے جاری کیےگئے، اس کے علاوہ ایک ارب پچاس کروڑڈالر کے دس سالہ یوروبانڈزجاری کیےگئے، ان پر شرح منافع چھ اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہوگی