ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ ،اہم عہدوں پر تعینات اپنے قریبی ساتھی کو برطرف کردیا،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزارت تجارت وسرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد السلیمان کو منصب سے سبکدوش کر دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر غسان کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزر جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔سعودی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غسان سلیمان کو ماضی

میں مختلف کمپنیوں کی نگران کونسلوں کے چیئرمین کے عہدوں پر بھی تعینات کیا جاتا رہا ہے۔ وہ غسان احمد السلیمان گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی چیئرمین رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ فرنیچر ٹریڈنگ لمیٹیڈ کمپنی، فنشر بحرین کیپیٹل بنک اور سعودی عرب کیپیٹل بنک، میرینا قطوف ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین رہے ہیں۔ان کمپنیوں کے علاوہ بھی ڈاکٹر غسان السلیمان کئی تجارتی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ جدہ ایوان صنعت وتجارت کے رکن، جدہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں کے لیے قائم کردہ کونسل کے انچارج، مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور جدہ میں عالمی اقتصادی فورم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، سعودی عرب۔ ملائیشیا اور سعودی عرب ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور عالمی تحفیظ القرآن بورڈ کے ممبر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ایک اطلاع کے مطابق ڈاکٹر غسان کی سبکدوشی پر مشتمل شاہی فرمان ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ریاض میں زنانہ ملبوسات کے شو میں ڈاکٹر غسان کی شرکت کی وڈیو شیئر کی تھی جس پر سعودیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ڈاکٹر غسان نے ٹویٹر پر فیشن کی مذمت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…