کراچی ( این این آئی)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے کے ساتھ غیر ملکیوں کا منافع بھی بڑھ گیا ، چار ماہ کے دوران 65 ارب 57 کروڑ روپے منافع کے نام پر باہر بھجوائے گئے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مجموعی طور پر 62 کروڑ 22 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے گئے۔
مجموعی سرمایہ گزشتہ مالی سال سے 15 فیصد زائد ہے ، صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 64 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا منافع ملک سے باہر بھجوایا۔7 کروڑ 56 لاکھ ڈالر سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع ظاہر کیا گیا ، چار ماہ میں سب سے زیادہ 14 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا منافع غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی بزنس کرنے والوں باہر بھجوایا۔گزشتہ سال سے 36 فیصد زیادہ ہے ، موبائل فون اور اور ٹیلی کمیونیکشن کا کاروبار کرنے والوں کا منافح تو 457 فیصد بڑھ گیا ، انہوں نے 7 کروڑ 7 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔بجلی بنانے والوں نے 6 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ، پیٹرولیم ری فائنریز والوں نے 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر اور خوراک کا کاروبار کرنے والوں نے 4 کروڑ 58 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔